ورلڈ کپ: ویوین رچرڈز کی شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیشگوئی

ویوین رچرڈز نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار دیا۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر ویون رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کے لیے پیشگوئی کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ویوین رچرڈز نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار دیا۔

ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے، میں نے شاہین کو پاکستان میں دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ وارننگ جاری

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے دوران وقت گزارا، شاہین آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے ،وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے جس میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet