ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے متعلق ذکا اشرف کی بڑی پیشگوئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کی نمبر ون ہے لہٰذا ایشیا کپ اور ورلڈکپ بھی ہماری قسمت میں ہوگا۔

ورلڈکپ کےلیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ یہ ایک شاندار موقع ہے، آج ہم ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام ’اسٹار نیشن جرسی‘ رکھا گیا ہے، ورلڈکپ کی جرسی پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور شائقین کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل اچھا کھیل رہی ہے،ہماری تیاری ہر لحاظ سے مکمل ہے، اللہ تعالی کامیابی دے گا۔

عبوری چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر آرہے ہیں، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے اور ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی۔

ذکا اشرف نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہمارے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، کرکٹ کے لیے ہم سے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet