ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سامنے آ گئی

ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سامنے آ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نےشرکت کی۔

اس موقع پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہرمیچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندارروایات اور ورثے اورروشن مستقبل کی عکاس ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹارنیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اورکہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروزکی روایات کو بیان کرتا ہے۔ اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہرپاکستانی میں فخرکا احساس پیدا کرے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet