افغانستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کےلیے پاکستان پہنچ گئی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں افغان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ ایشیا کپ میں افغان ٹیم 3 ستمبرکوبنگلا دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔