شاداب خان نے بھارتی چیف سلیکٹر کو کیا کرارا جواب دیا؟ جانیے اس خبر میں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کرارا جواب دیدیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔

جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے‘‘۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوئی کچھ بھی بول دے انکے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا، اہمیت اس بات کی ہے کہ جب میچ ہوگا حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔

قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے، جس ساتھ پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر ایک ٹیم بن چکی ہے۔

دوسری جانب ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کیڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet