ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے قومی ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ تیار کرلی۔

پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ کا ویڈیو ٹیزر بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ :سپر فور مرحلے اور فائنل کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کل کی جائے گا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے تیار کی گئی کٹ کی رونمائی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کا انعقاد 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet