تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔
بابر نے کہا کہ پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے ، زیادہ سے زیادہ رنز بناکر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آخری ون ڈے: افغان کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل بڑا جھٹکا
واضح رہے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔