سی پی ایل میں محمد عامر اور سلمان ارشاد کی شاندار پرفارمنس

سی پی ایل میں محمد عامر اور سلمان ارشاد کی شاندار پرفارمنس
کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستان کے سلمان ارشاد اور محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلنے والے سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سلمان نے پیٹریاٹس کے خلاف اسپیل کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سلمان ارشاد نے بھارتی بیٹر امباتی رائیڈو کے علاوہ آندرے فلیچر، جوشوا ڈی سلوا اور کوربن بوش کو آؤٹ کیا۔

میچ میں جمیکا سے کھیلنے والے محمد عامر نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے عماد وسیم نے بھی میچ میں ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet