شاداب خان کا ناقابل یقین کیچ، شائقین حیران

 پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان
افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑ کر شائقین کو حیران کر دیا۔

پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا اور ہدف کا تعاقب کرنے والی افغان ٹیم کے ابتدائی 2 کھلاڑی 4 رنز پر ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔

میچ کے چوتھے اوور کے دوران افغان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللہ نے نسیم شاہ کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن اسکوائر لیگ پر کھڑے شاداب خان نے حیران کن کیچ پکڑ کر افغان بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

شاداب خان نے چھلانگ لگا کر کیچ پکڑنے کی کوشش کی تو ایک لمحے کے لیے ہاتھ سے گیند سے چھوٹ گئی لیکن شاداب خان نے گیند کو ہوا میں ہی دوبارہ پکڑ لیا۔

آل راؤنڈر کے اس کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی زبردست کیچ قرار دیا اور فیلڈںگ کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے 202 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں افغان ٹیم 59 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet