ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی ہار کے متعلق عبدالرزاق نے کر دیا اہم انکشاف

مایہ ناز سابق کرکٹر عبدالرزاق
مایہ ناز سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہاری۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارا تھا.میں نے یہ بات اس وقت بھی کہی تھی۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر کسی کی رائے یہی تھی،ایک شخص جو چھکے چوکے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بال کو بلاک کرتے رہا اور اسی سے ہی سب اندازہ ہو رہا تھا۔

اس قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں ورلڈکپ 2019 کے گروپ راؤنڈ میں اپنی ٹیم کے خلاف بھارتی حکمت عملی پر سوال اٹھائے تھے۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار بھارت کی فتح پر تھا لیکن کوہلی الیون کی شکست نے گرین شرٹس کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ورلڈکپ 2019 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ بطور اسپین کنسلٹنٹ موجود سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جیسن ہولڈر، کرس گیل اور آندرے رسل نے مجھے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلش کمنٹیٹرز ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھی اس بات کی نشاندہی کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet