پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بولنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل افغان ٹیم کو بڑا دھچکا
اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کرکے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔