ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا موقف سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں۔

راجیو شکلا نے کہا ہے کہ حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ورلڈ کپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

حیدر آباد دکن میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet