بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک کون سی چار ٹیموں کو فیورٹ سمجھتے ہیں؟ جس پر سارو گنگولی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جتنے والی ٹیموں میں سب سے اُوپر بھارت کو رکھتا ہوں، کیونکہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ جنوبی افریقی ٹیم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ وریندر سہواگ نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
قبل ازیں ایک انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر گریگ چیپل نے 4 ٹیموں کو سیمی فائن تک کوالیفائی کرنے کی لئے فیورٹ قرار دیا تھا جس میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان بھارت شامل تھے۔
ان کے علاوہ گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی جبکہ مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فہرست میں جگہ دی تھی۔
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔