سوشل میڈیا صارف سے نوک جھوک، حسن علی نے معافی مانگ لی

حسن علی
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا صارف سے نوک جھوک کے بعد اس سے معذرت کرلی۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی کچھ تصاویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ‘کیا میری ماڈلنگ اسکلز بہتر ہوئیں؟ میں اپنی ٹیم سے سیکھ رہا ہوں’۔

یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ حسن علی اور شاداب خان کی قومی ٹیم میں گہری دوستی ہے، حسن نے اپنے دوست کی اس ٹوئٹ پر محبت بھرے لہجے میں لکھا ‘میں صدقے واری جاؤں اپنے یار پہ، ماشاءاللہ نظر نہ لگ جائے’۔

حسن کے اس ردعمل پر علی حسنین شاہ نے ٹوئٹ کی جنہیں کرکٹر کا یہ انداز کچھ پسند نہیں آیا۔

صارف نے حسن علی، ٹیم مینیجر اور پی سی بی کو مینشن کیا اور لکھا ‘خدا کے لیے، آپ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہیں، ٹیم مینیجر اور پی سی بی کرکٹرز کو سکھائے کہ سوشل میڈیا کیسے استعمال کرنا ہے’۔

صارف کی ٹوئٹ پر قومی کرکٹر جواب دیے بنا نہ رہ سکے، انہوں نے کہا ‘بھائی علی حسنین ویسے میں نے کچھ غلط یا برا نہیں لکھا، لیکن پھر بھی، کہیں نہ کہیں آپ کو برا لگا ہو تو معافی چاہتا ہوں’۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet