ایشیا کپ 2023: کمنٹری پینل میں شامل ناموں کا اعلان ہوگیا

ایشیا کپ 20233 کا آغاز 30 اگست سے ہوگا۔
30 اگست سے پاکستان کے شہر ملتان میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ کے لیے 19 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

کمنٹری پینل کا اعلان براڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس کے مطابق میزبان ملک پاکستان کے چار ، بھارت کے 11 سابق کرکٹرز کمنٹری پینل میں شامل ہیں، رمیز راجا کا نام بھی کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہے۔ جبکہ سری لنکا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر کمنٹری پینل میں شامل ہے۔

پاکستان کے وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں جب کہ بھارت کے روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتھم گھمبیر اور ہربھجن سنگھ، سمیت بھارت کے گیارہ سابق کرکٹرز اس پینل میں شامل ہیں۔

سری لنکا کے اتاپتو، انگلینڈ کے ڈامنک کارک، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور زمبابوے کے اینڈی فلاور بھی پینل میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔

ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet