سری لنکا کے اہم کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سری لنکن کرکٹ
 سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے نے 13 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ کی جانب سے لاہیرو تھریمانے کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی ہے ،جس کے مطابق لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے استعفیٰ بھجوایا تھا اس حوالے سےسری لنکن کرکٹ کے سی ای او ایشلےڈی سلوا کا کہنا تھا کہ لاہیرو تھریمانے کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لاہیرو تھریمانے نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ 33 سالہ لاہیرو تھریمانے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2014 کی فاتح سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet