قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کپتان بابراعظم کو بہترین کھلاڑی اور دلیر کپتان قرار دیدیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اسپن کو صحیح طریقے سے نہ کھیلنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پلئیرز کی زیادہ تر ٹریننگ اسپننگ ٹریک پر ہوتی ہے، اگر ہم اسپن نہیں کھیل سکتے تو کیا گورے کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں زیادہ تر اسپن ٹریک ہوتے ہیں، آپکو ہماری برصغیر کی کنڈیشنز میں شروع سے ہی اسپنرز باؤلنگ کرتے نظر آئیں گے۔
افتخار احمد نے بابراعظم سے متعلق سوال پر کہا کہ اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اتنے ہی شاندار کپتان ہیں کیونکہ وہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر کسی پلئیر کو بیٹنگ، باؤلنگ یا فیلڈنگ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ خود اسکی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔