پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی نئی ویڈیو جاری کردی

 پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی نئی ویڈیو جاری کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ہسٹری کا نیا پرومو جاری کردیا گیا۔

نئے پرومو میں عمران خان کی ویڈیو اور تصاویر لگا کر اسے جاری کیا گیا ہے۔ اس نئے پرومو میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایشین گیمز میں جیت کا بھی ذکر شامل ہے۔

اس کے علاوہ ندا ڈار کے 100 وکٹوں کا ریکارڈ اور مصباح الحق کا ٹیسٹ میس اٹھانا بھی نئی وڈیو میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلی ویڈیو میں سابق کپتان عمران خان کو نہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مداحوں نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ویمن ٹیم کی فتوحات نہ دکھانے پر بھی پی سی بی پر تنقید کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet