پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری طور پر کام کرنے سے روکتے ہوئے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے۔

ایشیین گیمز کے کیمپ اور ٹیم انتظامیہ کے علاوہ ہاکی فیڈریشن کے کام کو روک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی ملک بھر میں کلبز کی اسکروٹنی کرائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن میں انتخابی عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet