بابر اعظم کی شادی کب ہو رہی؟ ان کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

بابر اعظم اور ان کے والد اعظم صدیقی
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے والد اعظم صدیقی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

گزشتہ روز بابراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبروں پر ان کے منیجر کا بیان سامنے آگیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

بعد ازاں بابر اعظم کے مینیجر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کپتان کی نومبر میں شادی کی خبر جعلی قرار دی۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس میں پی سی بی کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی نومبر میں بیٹے کی شادی کی خبروں کی تردیدکی ہے اور واضح کیا ہے کہ انہیں بیٹے کی شادی میں کوئی جلدی نہیں، بابر اعظم کی توجہ ابھی صرف کرکٹ پر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بابر کے مداحوں کو ان کی شادی کیلئے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet