ایشیا کپ سے قبل اہم پاکستانی فاسٹ بولر لنکن پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار

نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
ایشیا کپ اور بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر لنکن پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے پیسر نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی وی کے مطابق  پی سی بی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار نہیں،وہ احتیاط کے طور پر آرام کر رہے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پیسر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبو اسٹرائیکرز نسیم شاہ کو کندھے کی انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet