بابر اعظم دلہا بننے کو تیار! کون ہوگی دلہن؟

بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ بابر اعظم کے قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی ورلڈ کپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کپتان کے اہل خانہ کا ارادہ ہے کہ وہ دسمبر میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو دن بچیں گے، اس میں بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے کردیں۔

کھلاڑی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔

کپتان بابراعظم کی شادی کے حوالے سے گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ اُنکی شادی کزن (خالہ کی بیٹی) سے ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی یا مچل اسٹارک: روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں نکاح کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب بھی رواں برس ورلڈکپ کے بعد ہوگی جس کی تصدیق شاہد آفریدی نے خود کی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet