ورلڈکپ: سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ورلڈ کپ 2023اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔
سابق بھارتی کرکٹر اور تجزیہ کار آکاش چوپڑا نے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی پیش گوئی کردی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

آکاش چوپڑا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور انڈیا شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے بابر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہ منانے کی وجہ بتادی

آکاش چوپڑا کے مطابق بھارتی ٹیم مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے.

تاہم وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی، انگلینڈ اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل تک پہنچنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست

آکاش چوپڑا کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی آئی سی سی کے میگا ایونٹس میں حیران کردینے کی صلاحیت سے مالامال ہے اور مضبوط ٹیموں کو چیلنج دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگر ان چار ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچی تو یہ ان کے لیے حیرت کی بات ہوگی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet