پی سی بی کا کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم ڈبل کرنے کا اعلان

پی سی بی کا کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم ڈبل کرنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اعلان کیا ہے کہ مین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضےکو دگنا کیا جا رہا ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے لاہور قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر میں جشن آزادی تقریب میں سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ کیک کاٹا اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے بابر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہ منانے کی وجہ بتادی

ذکا اشرف نے اپنے خطاب میں کہا پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو ڈبل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر رہے ہیں، نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جا رہے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے لانے کے لئے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ بھی شروع کیا جاہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔

ذکا اشرف کے مطابق ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet