ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست

 ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست
ویسٹ انڈیز نے بھارت کے مقابلے میں پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز دو کے مقابلے تین ميچوں سے جیت لی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے انڈیا کے خلاف پانچواں ٹی 20 میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے تین ميچوں سے جیت لی ہے۔

پہلے دونوں مقابلے ویسٹ انڈیز نے جیتے تھے اس کے بعد تیسرے اور چوتھے میچ میں انڈیا کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ اتوار کی شب کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

لاؤڈر ہل میں آخری میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر ایک سو پینسٹھ رنزبنائے۔ سوریا کمار نے اکسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ نے پچپن گیندوں پر شاندار پچیاسی رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلادی۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ان دنوں کرکٹ میں انتہائی پستی کے دور سے گزر رہی ہے اور اس بار وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کر سکی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet