پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف فٹبال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر 60 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 48 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے ان انسٹاگرام پر 42 کروڑ 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ٹاپ 10 فالوورز حاصل کرنے افراد کی فہرست میں سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر، اداکار ڈوئین جانسن ،گلوکارہ آریانا گرانڈے، ماڈل کم کارڈیشیشن وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا اپنا ہی ہے جس کے فالوورز کی تعداد 65 کروڑ ہے۔