ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کم سے کم قیمت جانیے!

ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کم سے کم قیمت جانیے!
ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔

ابتدائی طورپر صرف پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ دسیتاب ہیں۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کےمطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزار روپے کا رکھا گیاہے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار پانچ سو، 7 ہزار، 6 ہزار، 5 ہزار، 4 ہزار، ڈھائی ہزار اور 1500 روپے میں بھی ٹکٹس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ ٹکٹ 14 اگست کو بھی عوام کو دستیاب ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet