سابق کرکٹرکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان، اگلے وزیراعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی

 پیپلزپارٹی کا جھنڈا
کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

ذوالقرنین حیدر نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریڑیٹ میں اسپورٹس ونگ کے نائب صدرمیاں عتیق کی موجوگی میں پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اپنے بزرگ شاہ شمس تبریز کی معرفت سے بلاول بھٹو کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کرتا ہوں۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹو زرداری سب سے بہترین ہیں۔ بھٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

ذوالقرنین نے سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں جانے والے شاہ محمود کے حوالے سے کہا کہ ان پر بھی بزرگوں کا دست شفقت رہا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet