آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر گلین میک گرا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا۔
سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا کا کہنا تھا دفاعی چیمپئن انگلینڈ، میزبان بھارت ، آسٹریلیا اور پاکستان میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہیں۔ گلین میک گرا کا کہنا تھا کہ کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے آسٹریلیا کو ٹاپ فور میں رکھا ہےجبکہ انگلینڈاچھی کرکٹ کھیل رہا ہے۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم بھی عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم جیف لاسن بھی سیمی فائنل کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔
جیف لاسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اچھے چانسز ہیں، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔