ورلڈکپ 2023: پاکستان نے ٹیم بھارت بھیجنے کیلئے اہم شرط رکھ دی

شیڈول کے مطابق پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے گا۔
رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان نے ٹیم بھارت بھیجنے کے حوالے سے اہم شرط رکھ دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں شرکت سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی، ٹیم سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی بھارت جائے گی۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ رواں ماہ تیسرے ہفتے میں پاکستانی سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرسکتا ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملہ پر بلایا گیا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران مختلف اداروں نے پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت پر بریفنگ دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے بھی کمیٹی کو معاملات پر آگاہ کیا۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet