شاہنواز دھانی کی گانا گاتے ہوئے ایک اور دلچسپ ویڈیو وائرل

شاہنواز دھانی کی گانا گاتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اکثر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اس مرتبہ شاہنواز دھانی نے خود نہیں بلکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

حسن علی نے ایک تقریب میں شاہنواز دھانی کی گانا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیا گلوکار۔

ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

کئی صارفین نے شاہنواز دھانی کی گلوکاری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مائیک لے لو ان سے برائے مہربانی۔

اس ویڈیو سے متعلق ایک شخص نے لکھا کہ وائیڈ بال جبکہ ایک صارف نے شاہنواز دھانی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ اچھی کوشش ہے پر توجہ کرکٹ پر ہی رکھیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet