ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ سامنے آگئی

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ سامنے آگئی
رواں برس بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کے جس میچ کا شائقین سب سے زیادہ انتظار کررہے ہیں اس کا شیدول تبدیل ہوگیا اور نئی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز ری شیڈول کرنے کے معاملے سے متعلق پی سی بی کی مشاورت جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر ردو بدل پر فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ردو بدل سے متعلق آئی سی سی نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور اب پی سی بی فیصلے سے جلد آئی سی سی کو آگاہ کردے گا۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان جلد شیڈول پر اتفاق رائے طے پا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ری شیڈولنگ میں وینیوز نہیں صرف تاریخیں تبدیل ہوں گی۔

یاد رہے کہ بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے میچز کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet