ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم
پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچ گئی، یہ ٹورنامنٹ چنئی میں 3 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم ہمسایہ ملک کے سرحدی شہر امرتسر سے چنئی بذریعہ فلائٹ روانہ ہوگی، تاہم ان کے ساتھ ہیڈکوچ شہناز شیخ نہیں ہیں، جو اب بھی ویزے کا انتظار کررہے ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوگئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب امرتسر سے براستہ دلی چنئی پہنچے گی جہاں چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شیڈول ہے۔

پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet