آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اسٹیو اسمتھ
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خبروں توڑ دی۔

ایک بیان میں اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ میں کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہو رہا، مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آرہی ہیں حالانکہ میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات بھی نہیں کی۔

اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگز ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سیزن کے 6 میچز میں دو سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet