رونالڈو نے ننھے مداح کی خواہش پوری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرسٹیانو رونالڈو اور ننھا مداح
سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد اپنی شرٹ پر دستخط کر کے ایک بچے کو دے کر اس کی خواہش پوری کر دی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اتنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

بچے کی اس محبت اور آنسوؤں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا۔ بچے نے 38 سالہ اسٹار فٹبالر سے اپنی قمیض پر دستخط کرنے کا بھی کہا جس کو کرسٹیانو رونالڈو نے فوراً ہی مان لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بچے کے پاس کھڑے ہو کر اس سے بات چیت بھی کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet