آخری ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 397 رنز کی برتری

قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے۔ 
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے جبکہ سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کو 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ڈبل سیچری اسکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 39 جبکہ سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 14 رنز بناکر ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوئے جبکہ آغا سلمان 118 بناکر اور سرفراز احمد کے متبادل محمد رضوان 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنز بنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10 اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور 2 کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 28 اوور بیٹنگ کی جس میں سے ایک بھی اوور میڈن نہیں گیا اور پاکستانی ٹیم نے 5 سے زائد رنز کی اوور کی اوسط سے 145 رنز اسکور کیے جس میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ 

شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet