ون ڈے سیریز: افغانستان کرکٹ بورڈ کا میزبانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

افغانستان نے اگست کے تیسرے ہفتے میں تین ون ڈے میچز میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کی میزبانی کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت کی ہے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے افغانستان نے اگست کے تیسرے ہفتے میں تین ون ڈے میچز میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet