پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک بار اہم عہدہ مل گیا۔
سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا مشیر مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصبا ح الحق بورڈ کے تمام کرکٹ امور میں مشیر ہوں گے۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں مصباح الحق پی سی بی کی نمائندگی کریں گے، مستقبل میں پی سی بی کے کرکٹ امور سابق کپتان کےساتھ مل کر انجام دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے مزید کہا کہ نئی قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلہ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔
نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیاتھا۔