گال ٹیسٹ: سری لنکا کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

 پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے 54 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے 54 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ: شاہین آفریدی نے وکٹوں کی سینچری مکمل کرلی

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جب کہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے سیشن کے دوران شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet