گزشتہ برس دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے حارث رؤف کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئیں جس میں کرکٹ حلقے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
تاہم ولیمے کے بعد حارث نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی ، بارات اور ولیمے کی تصاویر پوسٹ کیں۔
It’s always been you! ❤️ pic.twitter.com/z5m6v1lrAp
— Haris Rauf (@HarisRauf14) July 9, 2023
مہندی کی تصویر میں کرکٹر نے دونوں کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جو کہ ایک رسم کے دوران لی گئی تھی۔
تاہم بارات میں حارث نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جب کہ مزنا سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں، ولیمے کی تصویر اسٹیڈیم میں لی گئی جس میں مزنا نے میکسی پہنی تھی جو کہ پیازی رنگ کی تھی۔
حارث کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ہی یہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں جب کہ صارفین کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر ساتھی کرکٹرز نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں حسن علی اور شان مسعود شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی موجود تھے۔
دعوت ولیمہ میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔