Notice: Trying to access array offset on value of type bool in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/template-parts/content-single.php on line 14

شندور پولو فیسٹیول چترال نے جیت لیا

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے گلگت بلتسان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ترجمان کے پی ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس سمیت مختلف بینڈزنے فن کا مظاہرہ کیا اور پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان کے پی ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میچ کے اختتام پرمختلف سکولوں کے طلباء نے خصوصی ملی نغمے پیش کئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet