آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے تین ماہ قبل بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چٹوگرام میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمیم اقبال آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ون ڈے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی جبکہ لٹن داس ٹیسٹ فارمیٹ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔
34 سالہ تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز فروری 2007 میں کیا تھا۔