قوالی نائٹ میں جیپ پر آنے والے حارث رؤف نے مہندی میں بائیک اور گھوڑے دونوں پر انٹری دی۔
کھلاڑی کے مداحوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہیں۔
Haris Rauf makes a stunning entry on his Mehndi night! ??#harisrauf #harisraufwedding #harisraufmehndi #wedding #weddinggoals #harisrauffanclub pic.twitter.com/T1mqlsfqm0
— RASALA.PK (@rasalapk) July 5, 2023
دلہن مزنہ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی ٹوئٹراور انسٹاپروائرل ہے۔ پیلے گھیردار لانگ فراک میں ملبوس مزنہ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث اپنی دلہن مزنہ مسعود کو جمعہ 7 جولائی کو رخصت کروا کے لائیں گے۔ ساتھی کھلاڑی بھی حارث کی خوشیوں میں شریک ہونے اسلام آباد پہنچیں گے۔
خیال رہے حارث کا نکاح ان کی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ دسمبر 2022 میں اسلام آباد میں سرانجام پایا تھا۔