قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریگی

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریگی
پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال مئی میں 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جب کہ ای سی بی نے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دے دی۔

رپورٹ کے مطابق پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز، دوسرا 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کارڈف میں 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تاہم آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اوول میں 30 مئی 2024 کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 3ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے کھیلے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet