نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران کوہ پیما آصف بھٹی 7500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے

آصف بھٹی
دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سرکرنےکی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی 7500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ک آصف بھٹی اس وقت C4 پر پھنس گئے ہیں، جو نانگا پربت پر 7,500 میٹر سے 8,000 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے کوہ آصف بھٹی کی حفاظت کے لیے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی اونچائی پر ان کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمشال میں قراقرم مہم کے کوہ پیماؤں کا ایک گروپ اس کی مدد کے لیے ایک ریسکیو مشن کی تیاری کر رہا ہے۔ وہ فی الحال انہیں اعلیٰ کیمپوں تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی مہم کے دوران دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنےکی کوشش میں ہسپانوی سیاح چل بسا ہے۔ ہسپانوی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet