تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کا منسوخ کر دیے جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام کرکٹ بورڈز کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران طویل مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ 2 ہفتے بعد کیا جائے گا۔ 10 جون کو دوبارہ آئی سی سی کا اجلاس ہو گا۔ اس اجلاس میں آخری مرتبہ مشاورت کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ سے دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں۔
مہلک عالمی وبا کے پھیلاو کے باعث رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی غیر یقینی ہے۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں آئی سی سی نے وضاحتی بیان جاری کر کے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔