آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔ جے شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی سپورٹس ایونٹ کی یہ پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا۔

سربراہ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹرافی کو ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، ٹرافی کو بھارت کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں اتارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کل کر دیا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet