قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی حرم پاک کی صفائی کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی صفائی کر رہے ہیں۔
Masha Allah
ماشاءاللہ قومی بیٹر محمد رضوان مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور حج کی سعادت حاصل کرینگے….محمد رضوان خانہ کعبہ کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو میں دکھائی دے رہے ہیں@iMRizwanPak #Hajj2023 #MohammadRizwan pic.twitter.com/S4nmCxQ9Di— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) June 23, 2023
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور اوپنر فخر زمان بھی حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سعودی عرب آنے سے قبل محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ہاورڈ یونیورسٹی کے دورے پر تھے اسی دوران ان کی اذان دینے اور سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔