نجم سیٹھی کا چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان

نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑسےدستبردارہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ میں شامل ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اورشہبازشریف کےدرمیان وجہ تنازع نہیں بنناچاہتا۔

انہوں نے لکھا کہ غیریقینی صورتحال پی سی بی کیلئےاچھی نہیں،ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کاامیدوارنہیں ہوں۔

نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں تمام سٹیک ہولڈرزکیلئے نیک خواہشات کو اظہار بھی کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet