پاکستان فٹبال ٹیم کو اب تک بھارت کے ویزے جاری نہ ہوسکے، بھارتی سفارتخانہ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ماریشیز میں بھارتی سفارتخانے میں ویزے کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو آج ماریشیز سے بھارت کے لیے روانہ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں 21 جون کو پہلا میچ کھیلنا ہے۔